۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جشنِ مولود کعبہ

حوزہ/ 13 رجب المرجب ولادتِ باسعادت حضرت امیر المومنین علیہ السّلام کو اسلامی جمہوریہ ایران میں روز پدر کے عنوان سے منایا جاتا ہے، اس موقع پر 11 ممالک کے باب بچوں نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے دارالرحمہ نامی ہال میں حاضر ہو کر جشنِ مولود کعبہ منایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ پروگرام حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی امور کے دفتر کے تعاون سے منعقد ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام میں ہندوستان، پاکستان، عراق، افغانستان، آذربائجان اور چین سمیت چند افریقی ممالک کے 150 بچے اپنے اپنے والد کے ساتھ شریک ہوئے اور میلاد حضرت امیر المومنین علی علیہ السّلام کی مناسبت سے جشن منایا۔

اس پروگرام میں مدعو بچے، اسکول کے بچے تھے اور ان کے والدین کئی سالوں سے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

روز پدر کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔

بعد ازاں 6 زبان میں ترانہ پیش کیا گیا، جس کی سعادت خورشید ہشتم گروہ تواشیح نے حاصل کی، جبکہ دو بچوں کے امور کے متخصص نے خطاب بھی کیا۔

آخر میں بچوں سے سوال وجواب کیا گیا اور ان میں ہدیہ تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .